ایک نیوز نیوز:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ عمران خان قوم کے جذبات سے کھیلتے رہے۔ملک کی سالمیت کے خلاف آپ قوم کو اکھٹا کررہے ہیں سیاست اس کا نام نہیں ہے۔وہ بین الاقوامی سازش آج کہاں گئی جو آپ جھوٹا کاغذ لہراتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مولانافضل الرحمان کا ا پنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گیاتھا۔ تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان بلیک لسٹ ہوگیاتھا۔آج حکومت نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا۔پاکستان کے 75 سالوں کے بعد حکومت کی پالیسی سود سے پاک کی جارہی ہے۔قوم کے جذبات سے آپ کھیلتے رہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کا مزید کہناتھا کہ دو دن گزرے ہیں اب آپ کہہ رہے ہیں وہ قصہ پارینہ ہے۔امریکہ آپ کا دشمن تھا اب ناک رگڑ کر اس سے دوستی کی باتیں کررہے ہیں۔جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے، غلط بات زیادہ دیر نہیں چلتی۔وہی فارن فنڈنگ کیس کا سلسلہ چل رہا ہے۔عمران خان لانگ مارچ آج بھی فارن فنڈنگ سے چلارہا ہے ۔ہم اس کو دشمن جارحیت کا نام نہ دے تو کیا دے؟ہم نے کہا یہ اسلام آباد نہیں آسکتے یہاں کی زمین گرم ہے ۔اب کہہ رہے ہیں پنڈی آئیں گے؟ہم نے اگر پبلک کو کہہ دیا کہ پنڈی آو تو کیا کوئی گلی ملے گا آپ کو پنڈی میں؟ ہم خاموش ہونا چاہ رہے ہیں تاکہ ملک میں استحکام آئے۔اگر ہم نے کال دے دی تو آپ کی پنجاب حکومت ایک طرف ہمارے کارکنان دوسری طرف ہونگے
ہم آپ کے لانگ مارچ کو تہس نہس کردینگے۔
فضل الرحمان کاکہناتھا کہ عمران خان کے حملے کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا یہ معمہ بن گیا اب،حقائق سامنے آگئے ہیں کہ اصل قصہ کہانی کیا ہے؟پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امریکہ ، انڈیا، اسرائیل اور عمران خان کے نشانے پر ہے۔قومی ادارے کی عزت و وقار کو خاک میں ملانا عمران خان کا ایجنڈا ہے۔بیرونی ایجنڈے پر کام تم کررہے ہو الزام ہمیں دیتے ہو۔صبح شام کے بدلتے بیانیہ نے اس کا اصل بیانیہ زمین بوس کردیا۔جب چین کا صدر آیا تو تم نے اسلام آباد میں 126 دن کا دھرنا دیا ۔آج سعودی ولی عہد آرہے ہیں تم نے پھر وہی کیا۔سعودی ولی عہد کے دورے کو آپ نے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ہم میدان میں ہیں اپ کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔کسی عدالت نے آپ کو نااہل نہیں کہا، مارشلا نہیں لگا تو اس پر اتنا واویلا کیوں کررہے ہیں؟