مصطفیٰ نواز کھوکھر کی چھوڑی نشست پر سینیٹ الیکشن کا اعلان

Nov 16, 2022 | 21:48 PM

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا اعلان کردیا۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مصطفیٰ نواز کی چھوڑی گئی سینیٹ نشست پر 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوگی۔ جس کے لیے امیدوار 18 سے 22 نومبر کے دوران اپنے کاغزات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 25 نومبر کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ کاغذات کے خلاف اپیلیں 28 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ امیدوار 3 دسمبر تک الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرسکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اعظم سواتی کی حمایت میں بیان دینے پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے مصطفیٰ نواز کھوکھر سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب کروایا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں