ایک نیوز نیوز: امریکہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمت عملی جاری کردی ۔پانچ سالہ پروگرام کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا سے ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کاکہنا تھا کہ پروگرام کے تحت پاکستان کی معیشت کو مضبوط کیا جائے گا ۔کاروباری لاگت کو کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار کیا جائے گا ۔ڈونلڈبلوم کاکہنا تھا کہ پانچ سال میں نجی شعبہ کے ذریعے 25 ملین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ۔اس سے 75 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری بڑھ سکے گی ۔پاک امریکہ تجارت میں 40 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوسکے گا ۔
امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات لاحق ہیں۔معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے امریکہ معاونت جاری رکھے گا۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے۔ڈونلڈ بلوم کاکہناتھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مستقبل کے بارے میں یقین ہونا ضروری ہے۔
وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا کاکہنا تھا کہ پاکستان کو گرین انرجی پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان اپنی معیشت کو بہتر کر رہا ہے۔ پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے ماحول کو سازگار کر رہا ہے۔