اینٹی کرپشن پنجاب نے راناثناءاللہ کو پھر طلب کرلیا

Nov 16, 2022 | 21:15 PM

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو پنجاب سے بلاوا آگیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے وفاقی وزیرداخلہ کو پھر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے راناثناءاللہ اور ان کی اہلیہ کو 22 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ اور ان کی اہلیہ کو چکوال میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور سرکاری افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ راناثناء اللہ اور ان کی اہلیہ پر 2 پلاٹ بطور رشوت لینے کا الزام ہے۔ 

دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راناثناءاللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 4 سال پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعلسازی کی ہے۔ حقائق چھپا کر دھوکہ دہی کرکے وارنٹ حاصل کیے۔ 

مزیدخبریں