لاہور میں ایک کروڑ کی انوکھی ڈکیتی

لاہور میں ایک کروڑ کی انوکھی ڈکیتی
کیپشن: A unique robbery of one crore in Lahore

شیرازنثار:لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں 20ڈاکوؤں نے رسیوں اور اوزار بند سے 3عورتوں سمیت 8 افراد کو باندھ کر  ایک کروڑ کی واردات کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیفنس کے رہائشی تاجرچودھری امیر نے مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ڈیری فارم بنارکھا تھا۔ ڈاکو اہل خانہ کو باندھ کر  3 مزدا لوڈر پر38  بھینسیں اور انکے بچے  بھی لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکرکے تفتیش شروع کردی ۔

 ڈیری فارم پر رحمت علی اپنی فیملی سمیت رہائش پذیر ہے۔20ڈاکونے رحمت علی سمیت8افراد کو رسیوں سے باندھ کر ایک کروڑ سے زائد کی واردات کی۔

مسلم ٹاؤن کے علاقے میں واردات کے بعدپولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیاجائے گا۔پولیس کے تفتیشی کاکہنا ہے کہ اہل خانہ کے بیانات قلمند کئے جارہے ہیں۔