عمران خان قاتلانہ حملہ: پنجاب حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی پر وفاق کا عدم اعتماد

Nov 16, 2022 | 20:45 PM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جس پر وفاقی حکومت نے عدم اعتماد کردیا ہے۔ 

تفصیالت کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھا دیا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی قائم جے آئی ٹی کی اہلیت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

وزارت داخلہ کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل کرے۔ اس کے علاوہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو بھی شامل کیا جائے۔ پنجاب حکومت نے 5ممبران پر مشتمل جے آئی ٹی میں تحقیقاتی اورانٹیلیجنس اداروں کو شامل نہیں کیا۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے کنوینئر سی سی پی او لاہور فیڈرل سروس ٹربیونل نے عارضی طور پر بحال کیا ہے۔ جے آئی ٹی کنوینئر سی سی پی او لاہور غلام محمود مختلف تنازعات کا شکار ہیں۔ ان پر عوام کا اعتماد نہیں۔ پنجاب حکومت کی قائم جے آئی ٹی اتنے اہم کیس کی صاف شفاف تحقیقات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

مزیدخبریں