ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نےپبلک سیفٹی اورعوام کو سہولتیں دینے کیلئے فیصلہ کرلیا۔پولیس،ودیگرمحکموں کیلئے 1200ڈرون کیمرے خریدے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سےڈرون ٹیکنالوجی کی معروف چینی کمپنی کے وفدنے ملاقات کی۔اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ کے نظام کوجدید بنائینگے۔پولیس کیلئے ایک ہزار سے ڈرون کیمرے لئے جائینگے۔جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے جلسے،جلسوں خصوصاً محرم الحرام اورمذہبی تہواروں کی موثر مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔2021میں مینار پاکستان میں خاتون کیساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ڈرونز سے پارکس کی مانیٹرنگ سے ایسے واقعات کا تدارک ہوگا۔نائٹ ویژن ڈرون کیمروں سے رات کو بھی امن وامان کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، سیلاب کی پیشگی معلومات کا حصول ممکن ہوگا۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کے فلو کو 24گھنٹے مانیٹر کیا جاسکے گا۔قدرتی آفت کے دوران بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد ملے گی۔بڑے ڈرونز سے زرعی ادویات کاموثر انداز میں سپرے ممکن ہوگا،ٹڈی دل اوردیگرحشرات کا وقت سے قبل خاتمہ کیا جاسکے گا۔ سالٹ رینج میں کان کنی کے علاقے میں مائینگ سرگرمیوں کی سرویلنس ہوسکے گی اورآن گراؤنڈ کام کا درست اندازہ لگایا جاسکے گا۔شجرکاری کے تحت لگائے درختوں کی اصل تعدادکا تخمینہ لگایا جاسکے گا، ریسکیوکے حوالے سے زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔