ایک نیوز نیوز :ق لیگ نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے مشیر چودھری عارف کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ جب ہمیں مارچ میں شرکت کی دعوت ہی نہیں ملی تو ہم کیوں جائیں؟
ق لیگ نے آزادی مارچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا #pnnnews @PTIofficial @ImranKhanPTI @ChParvezElahi pic.twitter.com/8kRICmmFro
— AIK News News (@pnnnewspk) November 16, 2022
مشیروزیراعلیٰ نے فواد چودھری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ۔بن بلائے مسلم لیگ ق کے کارکن آزادی مارچ کیوں جائیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ جہلم میں پڑاؤ ڈال چکا ہے۔ جہاں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے اہم ترین موڑ پر آگیا ہے، اب فیصلہ کرنا ہوگا۔جہلم میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ایف آئی آر کٹوانے کے لیے عدالت سے درخواست کرنی پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 75 سال بعد لوگ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں، پاکستان کی سمت کیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں اہم موڑ آ گیا ہے، فیصلہ کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان کو لوگوں کی نظروں میں گرانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔