پنجاب لینڈ ریکارڈ کی موبائل ایپ کولانچ کرنے کی تیاریاں

پنجاب لینڈ ریکارڈ کی موبائل ایپ کولاؤنچ کرنے کی تیاریاں
کیپشن: Preparations to launch mobile app of Punjab Land Record

 میاں افضل:سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان  کا کہنا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ کی موبائل ایپ 15دسمبر2022سے پہلے لانچ کی جائے گی ۔

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جو شہری موبائل ایپ کا استعمال نہیں کر سکتے ان کو واٹس ایپ کے ذریعے فرد کے حصول سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی ۔ موبائل ایپ کے قیام سے رجسٹری محرر کے دفاتر اور محافظ خانے ختم ہو جائیں گے ۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ کی موبائل ایپ کولاؤنچ کرنے کی تیاریاں pic.twitter.com/23LL5IFq2H

زاہد اخترزمان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تمام شہریوں کی رجسٹریوں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے ۔ایپ کے ذریعے دو فریقین کے مابین معاہدے کو آن لائن رجسٹرڈ کیا جا سکے گا 

شہری موبائل ایپ کی مدد سے پراپرٹی کی ٹرانسفر فیسز بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے ۔اب ایک پراپرٹی کی 03 رجسٹریاں نہیں ہو سکیں گی،پراپرٹی ٹرانسفر میں فراڈ کا تصور ہی ختم ہو جائے گا۔ موبائل ایپ کے ذریعے شہری اپنی رجسٹری آن لائن دیکھ سکیں گے۔ موبائل ایپ کا قیام کرپشن کے خاتمے کے لیے سود مند ثابت ہو گا ۔

سینئرممبربورڈ آف ریونیو کامزید کہنا تھا کہ ایپ کے ذریعے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے دفاتر کی حاضری سمیت برانچز کو بھی مانیٹر کر سکیں گے ۔شہری ای اسٹیمپ پی ایل آر اے کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکیں گے۔ موبائل ایپ کے قیام سے بورڈ آف ریونیو کو کاغذ اور پرنٹنگ کی مد میں سالانہ 70 کروڑ کی بچت ہو گی۔اسٹامپ انسپکٹرز پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹوں کے آڈٹ کو یقینی بنائیں ۔رجسٹرار پراپرٹی ٹرانسفر فیسز کی تصدیق کے بعد پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے ٹرانسفر لیٹر کو رجسٹر کریں۔

اجلاس میں سیکرٹری ریونیو مہر شفقت اللہ مشتاق، سیکرٹری ٹیکسز، ممبر ٹیکسز نوید حیدر شیرازی ،ڈی جی پی ایل آر اے اکرام الحق ، چیف اسٹیمپ انسپکٹر محمد خالد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔