سوزوکی آلٹو سے بھی سستی منی الیکٹرک کار متعارف کرا دی گئی

Nov 16, 2022 | 18:48 PM

 ایک نیوز نیوز: چینی کمپنی نے سوزوکی آلٹو سے بمی کم قیمت کی ڈائی ہاتسو الیکٹرک کار متعارف کرا دی ۔

 ذرائع کے مطابق   لنگ باکس کمپنی  نے BOX Cai Wenji کے نام سے ایک نئی سستی منی الیکٹرک گاڑی لانچ کردی ہے جو سوزوکی آلٹو سے بھی سستی ہے ۔

BOX Cai Wenji کا تعلق K-car کے سیگمنٹ سے ہے اور یہ ڈائی ہاٹسو کاسٹ ہیچ بیک کا نیا بیجڈ آل الیکٹرک ورژن ہے۔ یہ چھوٹی ای  وی کار  ایس ا  کی Wuling Honguang Mini EV، چھانگن کی Lumin Corn، اورچیری کی  QQ EV کے مقابلے میں متعارف کرائی گئی ہے۔

لنگ باکس باضابطہ طور پر BOX Cai Wenji کو 19.2  کلوواٹ کی  لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹریوں کے ساتھ لانچ کرے گا جو ایک چارج میں  220 کلومیٹر  کا فاصلہ طے کرسکیں گی۔

BOX Cai Wenji کے مختلف ویرئنٹس  41 ہارس پاور (ایچ پی)  سے لے کر 48 ہارس پاور  کی طاقت والی موٹرز اپنے تمام حریفوں سے زیادہ طاقت  وراور بہتر رینج پیش کرتا ہے۔

BOX Cai Wenji میں کئی دلچسپ اور مفید خصوصیات ہیں۔ اس میں فلوٹنگ ٹچ اسکرین ہے جو نیویگیشن، فون، میوزک، ریڈیو، اور خود مختار ڈرائیونگ فنکشن تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ اس میں ہیزرڈ لائٹس، انجن اسٹارٹ/اسٹاپ بٹن، کلائمیٹ کنٹرول، یو ایس بی پورٹ، اور 12 وولٹ کا ساکٹ بھی ہے۔

اس میں آل ڈیجیٹل ڈرائیور کا ڈسپلے ہے جو کار کی رینج، رفتار، بیٹری چارج اور توانائی کی کھپت کی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔ سینٹر کنسول میں ونڈو سوئچز، گیئر سلیکٹر ڈائل، اور ڈرائیو موڈ سلیکٹر شامل ہیں۔

BOX Cai Wenji کا پرائس ٹیگ  صرف 1.8 ملین روپے ہے جو پاکستان کی مقبول ترین  سوزوکی آلٹو سے بہت سستی ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ پاکستانی کمپنیوں نے مکمل تیار شدہ یونٹ کی حالت میں درآمد کرکے پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ قوی امکان ہے کہ BOX Cai Wenji   (باکس شائی وینجی) 2023 کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔

مزیدخبریں