بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں عملہ صفائی کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں عملہ صفائی کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج
کیپشن: Protest against non-payment of salaries of cleaning staff in Bahawalnagar District Hospital

محمد بلال کاظمی :ایک نیوز نیوز:ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کے صفائی عملے نے 5ماہ سے تنخواہیں نہ ملنےپردھرنادیا۔خاکروبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین مرد  اور خواتین کا ایم ایس آفس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی  کرتے رہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ  ہمیں 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہمارے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ جائیں تو جائیں کہاں مجبوری کے تحت آج ایم ایس دفتر کے سامنے احتجاج پر مجبور ہوئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ  اگر ہمیں تنخواہیں نہ دی گئیں تو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں صفائی کا کام مکمل طور پر بند کر دیں گے۔

دوسری جانب ہسپتال میں ملازمین کی ہڑتال،مظاہرے کے بعد صفائی بھی نہ ہو سکی۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔