آفتاب حسین: جہانیاں کے نواحی علاقہ چک نمبر 18 ایم آر میں سکول کے ساتھ بھانہ سے9ویں جماعت کے طالب علم کی20روز پرانی لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مخدوم رشیدپولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کی شناخت جواد رفیق،عمر 15 سال معلوم ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم اور ضروری کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔