5 دہائیوں بعد چاند پر واپسی کیلئے ناسا کا تاریخی آرٹیمس ون مشن روانہ

Nov 16, 2022 | 18:02 PM

 ایک نیوز نیوز:امریکی خلائی ادارے ناسا نے آرٹیمس 1 مشن کو کامیابی سے لانچ کردیا ہے۔

امریکی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 45 بجے (پاکستان میں دن کے 11 بج کر 45 منٹ) آرٹیمس 1 مشن کو لانچ کیا گیا۔ آرٹیمس 1 مشن کو 14 نومبر کو چاند پر بھیجے جانے کا امکان ہے۔ اس مشن کو ناسا کی تاریخ کے طاقتور ترین اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے آرٹیمس 1 کو روانہ کیا گیا اور اس موقع پر لانچ ڈائریکٹر چارلی بلیک ویل تھامسن نے کہا کہ یہ انسانوں کی چاند پر واپسی کے لیے پہلا قدم ہے جس کے بعد ہم مریخ پر جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل آرٹیمس 1 کو بھیجنے کی کئی کوششیں تکنیکی مسائل کے باعث کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔

ناسا نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پہلی بار ایس ایل ایس راکٹ اور اورین اسپیس کرافٹ اکٹھے روانہ ہوئے، آرٹیمس 1 مشن سے انسانوں کی چاند کی کھوج کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

  خلا میں پہنچنے کے بعد ایس ایل ایس راکٹ ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا جبکہ اورین اسپیس کرافٹ ایک بڑے انجن کے ساتھ چاند کی جانب بڑھے گا۔لانچ کے ایک ہفتے بعد یہ مشن چاند کے مدار میں داخل ہوگا اور پھر واپسی کا سفر کرے گا۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ مشن 25.5 دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔اس اسپیس کرافٹ کا کیپسول سان ڈیاگو کے ساحلی علاقے میں 11 دسمبر کو سمندر میں گرے گا۔

مزیدخبریں