لاہور میں ڈرون گرنے کے واقعے کا ڈراپ سین، پولیس کی انوکھی منطق 

Nov 16, 2022 | 17:58 PM

ایک نیوز نیوز: لاہور میں اورنج لائن سے ٹکرا کر گرنے والے ڈرون کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کی انوکھی منطق نے سب کو حیران کردیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں گرنے والا ڈرون حقیقت میں منی ایئرکرافٹ کھلونا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کھلونا رات کے آخری پہر علی ٹاؤن کے قریب گرا جسے رات گئے 4 کار سوار افراد لینے بھی آئے لیکن سیکیورٹی گارڈ نے بغیر شناخت کے دینے سے انکار کردیا، جس پر کارسوار واپس چلے گئے۔

دوسری جانب پولیس کی اس واقعے پر انوکھی منطق نے سب کو حیران کردیا۔ اورنج لائن اسٹیشن علی ٹاون  کے قریب ڈرون طیارہ ٹکرانے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز کے  حکم سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ نمبر 6492/22 بجرم 440 کے تخت درج کیا گیا۔ مقدمہ اورنج ٹرین کے سیکیورٹی آفیسر پال نذیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ ڈرون ٹکرانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایئرکرافٹ کھلونا لاہور کے شہری کا تھا۔ رات اڑھائی بجے ریمورٹ کنٹرول سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ جس کے بعد ڈرون پول سے ٹکرا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کے حکم پر ایس پی صدر نے چوہنگ پولیس کی سربراہی میں موقع پر آنے والی بڑی گاڑی کے نمبر پلیٹس سے اسکا اڈریس بھی معلوم کر لیا اور انکے گھر پولیس نے چھاپہ بھی مارا فیملی ایک اعلی سرکاری آفیسر کی قریبی بتائی گئی ھے تمام اداروں نے متفقہ طور پر اس کھلونے ائیر کرافٹ کو معمولی حادثہ قرار دیا ھے۔ جس میں کسی قسم کا کوئی دھماکہ خیز مواد یا کیمرہ نہیں ملا تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزیدخبریں