آرمی چیف کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے؛عمران خان

Nov 16, 2022 | 17:28 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی ایکٹ میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، آرمی ایکٹ میں تبدیلی لائی جارہی ہے کیونکہ ان لوگوں نے آج تک کوئی شفاف کام نہیں کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جو بھی تعینات ہو میرٹ پر ہوتاکہ ادارے مضبوط ہوں، مجھے مسئلہ ان لوگوں سے ہے جنہوں نے کبھی کوئی کام میرٹ پر نہیں کیا۔ اس وقت 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے پر 16 ارب روپے کیس میں سزا ہونے والی ہے۔ ان لوگوں نے اسمبلی میں قانون پاس کروا کر 1100 ارب کے کیس معاف کرائے۔ احتجاج اس لیے ہو رہا ہے کہ انسان ہیں کوئی بھیڑ، بکریاں نہیں، ہم ظلم کو بتارہے ہیں کہ ظلم اور ناانصافی کو تسلیم نہیں کرتے۔ 

مزیدخبریں