ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف لاہور کے رہنماؤں نے کاروباری شخصیت عمر فاروق کا نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو پر ردعمل دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے نئے چمچے عمر فاروق کا گھڑی والا شو بھی مکمل فلاپ ہوچکا ہے عوام کے مقبول ترین لیڈر عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کی صحافت اور پی ڈی ایم کی سیاست کو مکمل طور پر جڑ سے ختم کردیا ہے۔
جنرل سیکرٹری زبیر خان نیازی کا کہنا تھا کہ پہلے انٹرپول کے ذریعے عمر فاروق کا نام نکلوایا پھر انٹرویو کروایا اس طرح انٹرویو دینے اور انٹرویو کروانے والے دونوں مکمل فلاپ ہو گیاہے۔ پاکستانی عوام نے انٹرویو شروع ہونے سے 2 گھنٹے پہلے ہی انٹرویو کی جئی تئی پھیر دی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات اویس یونس کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جب سے رجیم جینج کے ذریعے حکومت میں آئی ہے تب سے توشہ خانہ کے اردگرد ہی گھوم رہی ہے آج تک عمران خان کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس سامنے نہیں لاسکے،عمران خان کو شکست دینا اس کرپٹ ٹولے کے بس کی بات نہیں،