غلام مرتضی: پاکستان میں ٹک ٹاک کی T20 ورلڈ کپ مہم کوایک ارب سے زائد بار دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کے دوران 2 مختلف ہیش ٹیگز استعمال کیے تھے جس میں ہیش ٹیگ #CelebrateCricket نے 410 ملین ویوز حاصل کیے جبکہ ہیش ٹیگ #KhelegaPakistan نے بھی 700ملین ویوز کا سنگ میل عبور کیا۔ہیش ٹیگ سے مشہور کونٹینٹ کریئٹر مومن ثاقب سمیت، ملک کی مقبول شخصیات کی ویڈیوز بھی ٹرینڈ کا حصہ بنی۔میچ کے بارے میں مومن ثاقب کے مزاحیہ انداز نے ٹک ٹاک پر 1.2 ملین فالوورز کا ہدف عبور کیا۔
ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر اسپورٹس کے شوقین افراد کے لیے بہترین فیچز اور فلٹرز بھی شامل ہیں۔گزشتہ دو برسوں میں، ٹک ٹاک پاکستان میں اسپورٹس کے مواد کا پرجوش مرکز بن کر ابھرا ہے۔