پاکستانی روح افزا کی ایمازون  پر فروخت روکدی گئی 

ROOH AFZA PAKISTANI
کیپشن: ROOH AFZA PAKISTANI
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: بھارت کی کی ایک عدالت نے ایمازون انڈیا کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کے بعد ایمیزون انڈیا کو پاکستانی ساختہ روح افزا فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے ایمازون انڈیا کو پاکستانی ساختہ روح افزا فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن اور ہمدرد لیبارٹریز انڈیا (ہمدرد دواخانہ) نے ہائی کورٹ کے سامنے ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ ایمیزون انڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر پاکستانی ساختہ روح افزا فروخت کرنے سے روکا جائے۔
ہمدرد دواخانہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیار کردہ روح افزا بھی لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009، لیگل میٹرولوجی (پیکیجڈ کموڈیٹیز) رولز 2011 اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی دفعات پر عمل نہیں کرتی۔ دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (انڈیا) کے حق میں مستقل حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا،  پروڈکشنز اور ریکارڈ شدہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے، مدعا علیہ نمبر 2 کے ساتھ ساتھ مذکورہ دکانداروں کے خلاف مدعی (مستقل حکم امتناعی) کے آرٹیکل 38(اے) کے لحاظ سے مقدمہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس نے مزید کہا، اس کا مطلب یہ ہے کہ جو پروڈکٹس ایک ہی نام کے ہیں یا جو پاکستان میں تیار کیے جاتے ہیں وہ ہندوستان میں ایمیزون پر فروخت نہیں کیے جا سکتے ییں۔

عدالت نے ایمیزون انڈیا سے پاکستان میں بنی دیگر مصنوعات کو ہٹانے کو بھی کہاعدالت نے  مزید حکم جاری کیا  کہ ایمیزون کی ذمہ داری ہے کہ وہ فروخت کنندگان کے نام ظاہر کرے۔