اینٹی اسموگ اسکواڈ کے چھاپے، 5 پلانٹس سیل

5  پلانٹس سے  غیر قانونی  طور پر  کاربن بنایا جارہا تھا۔
کیپشن: 5  پلانٹس سے  غیر قانونی  طور پر  کاربن بنایا جارہا تھا۔

سدھیر چوہدری: محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ اسکواڈ نے بڑی کرروائی کرتے ہوئے 5 غیر قانونی طور پر کاربن پیدا کرنے والےپلانٹس کو سیل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سموگ کے  سیزن میں  پنجاب حکومت کے  سخت احکامات کے باوجود  کاربن  بنانے  کا غیر قانونی دھندہ   رک نہیں رک سکا۔ ان پلانٹس  سے  400ٹن کاربن   بنایا جاچکا ہے جو موقع پر موجود تھا جبکہ مزید بنانے کا عمل بھی  جاری تھا۔ دریائے راوی کے کنارے   کھیتوں میں لگے 5  پلانٹس سے  غیر قانونی  طور پر  کاربن بنایا جارہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر  عمران صفدر اسسٹنٹ  ڈائریکٹر  ماحولیات ساجد بشیراور  ڈاکٹر یونس زاہد کی  سربراہی میں  اینٹی سموگ سکواڈ نے کارروائی کی اور  قادر خان  پائرالوسز پلانٹ ، اقبال پائرالوسز پلانٹ  اور  حاجی اسلم پائرالوسز پلانٹ  کو  موقع پر سربمہر کردیا گیا۔اس کے علاوہ جاوید خان  پائرالوسز پلانٹ ،حمزہ  پائرالوسز پلانٹ   کے پلانٹس  کو  سیل کردیا گیا 

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ماحولیات عثمان علی خان کی  ہدایات پر   سموگ سیزن میں دن رات   محکمہ کے سکواڈز کام کررہے ہیں.پلانٹس  کی تنصیب اور آپریشن مکمل غیر قانونی ہے لیکن اس کے  باوجود   بغیر خوف کے یہ  کام دریائے راوی کے علاقے میں کھلے عام کھیتوں میں کیا جارہاہے.
 سیکرٹری محکمہ ماحولیات  عثمان علی خان نے  ڈپٹی کمشنر  کو   ان پلانٹس جین سائٹس  منہدم کرنے  اور  زمینوں کے مالکان  کا  ریکارڈ محکمہ رینیوسے نکلواکر  ان کے خلاف  قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے.