ایک نیوز نیوز: چھب کلاں میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالہ شہری زندگی بازی ہار گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ چھب کلاں کی حدود 109پندرہ ایل میں گھر میں سوئے ہوئے افراد یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی مزاحمت پر شہری پر فائر کھول دیے گئے تھے جس سے شہری شدید زخمی ہوگیاتھا ۔
اکبر نامی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے THQ میانچنوں اور پھر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا شہری کی شناخت اکبر نام سے ہوئی جو چھ بچوں کا باپ تھا پولیس نے کاروائی کرتے مقدمہ درج کرلیا اورنعش THQ ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔