کراچی جانے والی مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Nov 16, 2022 | 13:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: روہڑی کے قریب کراچی جانے والی  مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مال گاڑی پنجاب سے کراچی جا رہی تھی جب روہڑی کے قریب یہ واقع پیش آیا اور  5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاؤن ٹریک بند ہو گیاہے ۔

حادثے کی اطلاع  ملنے پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور  ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں