کراچی جانے والی مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
کیپشن: 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ایک نیوز نیوز: روہڑی کے قریب کراچی جانے والی  مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مال گاڑی پنجاب سے کراچی جا رہی تھی جب روہڑی کے قریب یہ واقع پیش آیا اور  5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاؤن ٹریک بند ہو گیاہے ۔

حادثے کی اطلاع  ملنے پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور  ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔