ایک نیوز نیوز: پاکستان سے مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر، نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی سرین ایئر کی جانب سے (آج) بدھ 16نومبر کو مدینہ کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔
سرین ایئر کی پہلی پرواز ای آر 1805 تقریبا 300 مسافروں کو لے کر مدینہ کیلئے اڑان بھرے گی، سیرین ایئر لائن اسلام آباد سے مدینہ کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔
سرین ایئر لائن کے سی ای او ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) صفدر ملک نے بتایا کہ سرین ایئر مدینہ کی پروازوں کیلئے جدید ایئر بس اے 330 طیارے استعمال کرے گی۔ اس کے علاوہ سرین ایئر لاہور اور کراچی سے بھی مدینہ کیلئے پروازوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
سرین ایئر جدہ او ریاض کے بعد مدینہ کیلئے فلائٹ آپریشن کرنے سے مسافروں کو سفری سہولت میسر ہو گی۔