پی ڈی ایم اے نے سیلاب زدگان کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

بڑے جانور کی ہلاکت پر 75000 ہزار روپے اور چھوٹے جانور کی ہلاکت پر 5000 ہزار روپے کی مالی امداد دےجائے گی
کیپشن: بڑے جانور کی ہلاکت پر 75000 ہزار روپے اور چھوٹے جانور کی ہلاکت پر 5000 ہزار روپے کی مالی امداد دےجائے گی

سدھیر چوہدری:  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ 

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 81 افراد جاں بحق،55 زخمی اور 2 معذور ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 55452 گھر تباہ اور 652 جانور بھی سیلاب کی زد میں آئے ہیں۔سیلاب سے 47,585 کچے اور 7867 پکے گھر تباہ ہوئےہیں۔ اس کے علاوہ  494 چھوٹے اور 158 بڑے جانور ہلاک ہوئےہیں۔ سیلاب کے باعث چار لاکھ تیس ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کو پکے گھروں کے لئے 4لاکھ اور کچے گھروں کے لئے 2لاکھ روپے مالی امداد دے گی۔ بڑے جانور کی ہلاکت پر 75000 ہزار روپے اور چھوٹے جانور کی ہلاکت پر 5000 ہزار روپے کی مالی امداد دےجائے گی۔
پنجاب حکومت 5 ایکڑ رقبے کے سیلاب متاثرین کو فی ایکڑ 5ہزار روپے مالی امداد بھی فراہم کرے گی۔ معذور ہونے والے افراد میں ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو چالیس چالیس ہزار روپے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی پر 12 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرے گی ۔ ترجمان نے مزید  کہا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل رواں ہفتے شروع کر دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اس سے قبل حکومت پنجاب سیلاب سے وفات پانے والے افراد کے لواحقین میں 10,10 لاکھ روپے کی امدادی رقم پہلے ہی تقسیم کر چکی  ہے۔