نجیب نائچ: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 222 روپے 21 پیسے پر فروخت ہو رہاتھا۔جبکہ انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 91 پیسے سے بڑھ کر 222.41 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/HrTy18UmNM pic.twitter.com/fkTCQrBvih
— SBP (@StateBank_Pak) November 16, 2022
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان ہے، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 42 ہزار 796 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 21 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 42 ہزار 775 پوائنٹس پر آ گیاہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔
گذشتہ روز ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔