ڈیجیٹل چالان، مال روڈ پر پہلے روز 3ہزار ٹکٹس جاری

 میئنول دور سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے جارہے ہیں
کیپشن: میئنول دور سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے جارہے ہیں

ایک نیوز نیوز: لاہور میں مال روڈ پر پہلے ہی روز 03 ہزار سے زائد ڈیجیٹل چالان جاری کر دیے گئے ہیں

 رپورٹ کے مطابق بغیر ہیلمٹ، لین لائن، بغیر ڈرائیونگ لائسنس، ون وے اور رانگ پارکنگ پر ڈیجیٹل چالان جاری کئے گئے ہیں۔  اس پر سی ٹی او لاہور  ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر میئنول چلان کی بجائے ڈیجیٹل چلان کئے جارہے ہیں۔ڈیجیٹل چلاننگ کا مقصد پیپرلیس چلاننگ پر منتقل ہونا ہے۔ڈیجیٹل چلاننگ سے جعلی اور بوگس چالان کی شکایات کا خاتمہ ہوگا۔ڈیجیٹل چلاننگ سے ٹرانسپرنسی اور رئیل ٹائم انفارمیشن کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ ڈیجیٹل چلاننگ سے چلان بکوں کی چھپائی سمیت دیگر وسائل کی بچت بھی ممکن ہوگی۔ چلاننگ میں چالان برخلاف پرسن اور گاڑی دونوں ہونگے،کتنے چلان، کس جگہ اور کس خلاف وزری پر کئے گئے ہیں سب کا ڈیٹا محفوظ ہوگا، 

ڈاکٹر اسد ملہی  کا کہنا ہے کہ چلان برخلاف پرسن کرنے سے پوائنٹ سسٹم رائج کرنے میں آسانی ہوگی۔چالان کی صورت میں شہری کو فوری 8070 کیطرف چالان کا پیغام موصول ہوگا۔ایپ میں گاڑی نمبر یا شناختی کارڈ نمبر درج کرنے سے تمام انفارمیشن آٹوفل ہوجائے گی۔وارڈنز ڈیجیٹل موبائل ایپ ایکسائز، سی آر او،  اے وی ایل ایس، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ایپ سے منسلک ہوگی۔مستقبل میں ڈرائیور اور گاڑی کا کریمنل ریکارڈ کی رسائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ڈیجیٹل چلاننگ سے کرپشن کے عنصر کا بھی خاتمہ ہوگا۔ اس سے ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے میں بھی مدد ملے گی۔ ہم میئنول دور سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے جارہے ہیں