سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کا تقرر،درخواست ناقابل سماعت قرار

Nov 16, 2022 | 12:04 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کیلئے جسٹس فیصل زمان خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراض برقرار رکھا۔

 جسٹس فیصل زمان نے ریمارکس دیئے کہ سنیارٹی والا معاملہ انتہائی اہم ہے،آپ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں،سپریم کورٹ کا فل کورٹ  آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے کیس سن سکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ درخواست نجمہ احمد نے طارق عزیز کی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، سنٹرل سیکرٹری لاء اور اعتزاز احسن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آرمی چیف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں،آرمی چیف کی تقرری کا روایتی طریقہ کار غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔وفاقی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری قانون کے مطابق کرنے کی پابند ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے نہیں۔ آرمی چیف مقرر کرنے کا اختیار وزیراعظم کو ہے۔لاہور ہائیکورٹ سینئر ترین فوجی افسر کونیا آرمی چیف مقرر کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں