والد کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گی، ایوانکا ٹرمپ

Nov 16, 2022 | 11:50 AM

ایک نیوز نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اپنے والد کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت ایوانکا ٹرمپ موجود نہیں تھیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہیں لیکن اب وہ نجی زندگی کو ترجیح دینے کا انتخاب کر رہی ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان سے باہر رہ کر وہ ہمیشہ اپنے والد سے محبت اور ان کی حمایت کریں گی۔

مزیدخبریں