ایک نیوز نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن انڈونیشیا میں سیڑھیوں پر گرتے گرتے بچ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 20 سمٹ کے سلسلے میں بالی میں موجود امریکی صدر جو بائیڈن سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔
اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر نے فوراً ہی امریکی صدر کو تھام کر سہارا دیا۔
دونوں ملکوں کے صدور بالی میں مینگروو کے جنگل کا دورہ کر رہے تھے جب جوبائیڈن سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے۔
6 نومبر کو بھی بائیڈن سارہ لارنس کالج میں ریلی کو خطاب کرنے کےلئے سٹیج پر چڑھتے ہوئے لڑکھرا گئے تھے۔
۔