ایک نیوز نیوز: عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ تحریری فیصلہ کہ مطابق عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز آئندہ سماعت تک معطل کیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 2 صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ تحریری حکم میں لکھا کہ عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے، عمران خان کی درخواست میں اہم قانونی نقاط اٹھائے گئے ہیں، ایف آئی اے اور دیگر فریقین آئندہ سماعت پر تحریری جواب اور رپورٹ دیں۔
تحری حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنےکے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی درخواست پر آئندہ کارروائی 7 دسمبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔