اِدھر بھی جاؤں گا اور اُدھر بھی ، شان کو جواب

اِدھر بھی جاؤں گا اور اُدھر بھی ، شان کو جواب

زوہیب کاظمی: اداکار ہمایوں سعید  نے  شان شاہد کو پاکستانی فلموں پر تنقید کا جواب دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے شان شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اِدھر بھی جاؤں گا اور اُدھر بھی جاؤں گا اور ’ضرار‘ دیکھنے بھی جاؤں گا۔ ہمایوں سعید کی جانب سے شان شاہد کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیاہے۔ شان شاہد نے اپنے بیان میں کسی اداکار یا فلم کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ پاکستانی ڈائریکٹرز اور رائٹرز ’اِدھر نہیں جاؤں گی، اُدھر نہیں جاؤں گی‘ سے نکل کر نئے موضوعات کی طرف آئیں۔


اداکار کامزید  کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز یا رائٹرز بہت سے موضوعات پر ہاتھ نہیں ڈال رہے، سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہمایوں سعید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ رواں برس ریلیز ہوئی تھی، جس کی کاسٹ میں مہوش حیات اور کبریٰ خان بھی شامل تھیں۔اس سے قبل ہمایوں سعید کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔