ویڈیو: لاہورمیں ریموٹ کنٹرول جاسوس طیارہ گرگرتباہ

Nov 16, 2022 | 10:55 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور چوہنگ کے علاقہ میں پراسرار طور پر ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا،ریموٹ کنٹرول طیارہ علی ٹاون ٹرمینل اورنج لائن کے قریب گرا۔۔سیکیورٹی اداروں نے واقعہ کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔  

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں اچانک ہوا میں موجود ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے میں کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طیارہ میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ بھی لگا ہے۔اس وقت علی ٹاؤن ٹرمینل میں چائینیز انجینئرز بھی موجود تھے تاہم طیارے کے ملبے کو تحویل میں لے لیا گیا اور مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرانزک کیلئے پرزوں کو لیب بھجوا دیا ہے جہاں معائنہ کے بعد واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

ادھر اورنج لائن اسٹیشن علی ٹاؤن  کے قریب ڈرون طیارہ ٹکرانے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز کے  حکم سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

مقدمہ نمبر 6492/22 بجرم 440 کے تخت درج کیا گیا ہے اور مقدمہ اورنج ٹرین کے سیکیورٹی آفیسر پال نذیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں، ائیر کرافٹ لاہور کے شہری کا تھا جو اڑا رہا تھا، لاہوررات اڑھائی بجے ریموٹ کنٹرول سے رابطہ ٹوٹ گیا، رابطہ ختم ہونے پر ڈرون پول سے ٹکرا کر گر گیا تھا۔

مزیدخبریں