سعودی عرب میں جج رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Nov 16, 2022 | 10:24 AM

ایک نیوز نیوز: سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے  اپیل کورٹ کے جج کو لاکھوں ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ منورہ کے اپیل کورٹ کے ایک جج ابراہیم بن عبدالعزیز ال جوہانی کو 5 لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

جج کو زیرالتوا کیس کو ختم کرنے کےلئے 40 لاکھ ریال کی رشوت کی آفر کی گئی9 تھی۔

اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی حکام کے مطابق رشوت لینے میں ملوث جج نے مقدمے میں ایک شخص کے حق میں فیصلہ سنانے کےلئے رشوت لی۔ گرفتار جج کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار جج کو  4سے 5 سال قید اور 50 ہزار  ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں