ایک نیوز نیوز: لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گروں کا حملہ، اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار شہیدہوگئے۔
ذرائع کے مطابق لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں پولیس اہلکار سوار تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی اور ڈرائیور سمیت چھ اہلکار شامل ہیں، پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی پشاور انڈس ہائی وے پر نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہ خان شہید جبکہ ایلیٹ فورس کانسٹیبل انواراللہ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فرار ہوتے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، فائرنگ تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔