معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے نام بڑا اعزاز

سبسکرائبرز کی تعداد 111 ملین ہوگئی ہے۔
کیپشن: سبسکرائبرز کی تعداد 111 ملین ہوگئی ہے۔

ایک نیوز نیوز:  معروف یوٹیوب چینل   مسٹر بیسٹ  نے سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے یوٹیوب چینل کا اعزاز اپنے نام کر لیاہے۔

رپورٹ کے مطابق جمی ڈونلڈ سن نامی نوجوان کے چینل مسٹر بیسٹ نے  یہ اعزاز معروف یوٹیوب چینل  پیوڈی پائی سے چھینا ہے۔ یوٹیوب پر مسٹر بیسٹ  نے سب سے زیادہ سبسکرائبرز کی تعداد 111 ملین ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ انفرادی تخلیق کار کے طور پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے یوٹیوبر بن گئے ہیں۔  مجموعی طور پر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائب کیا گیا چینل انڈیا کا  ٹی سیریز ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 229 ملین ہے لیکن  ان دونوں میں فرق  ہے مسٹر بیسٹ کوئی ادارہ نہیں بلکہ ایک شخصیت کا چینل ہے  جبکہ ٹی سیریز چینل  ایک بڑی میوزک کمپنی کی ملکیت ہے۔