ایک نیوز نیوز: ملتان کے نشتر اسپتال کے سرد خانہ سےمزید 50 سے زائد لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی جبکہ اب تک 130 سے زائد لاوارث لاشوں کی تدفین ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال کی چھت پرلاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 130 سے زائد لاوارث لاشوں کی تدفین کی جاچکی ہے۔
نشتر اسپتال ملتان میں چھت پر لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد سے انتظامیہ کی جانب سے لاوارث لاشوں کو دفنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
نشتر اسپتال حکام کے مطابق آج مزید 50 سے زائد لاشیں قریبی قبرستان میں دفنائے جانے کیلئے ایدھی کے سپرد کی گئیں ہیں۔
اس موقع پر قبرستان میں پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی اس سے قبل 80 سے زائد لاشوں کو دفنایا گیا تھا اور مجموعی طور پر اب تک 130 سے زائد لاشوں کو دفنایا جا چکا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفن کی گئی لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے ہیں جنہیں فارنزک لیب لاہور بھیجا جائے گا۔
واضع رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی طارق زمان گجر نے نشتر اسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کی موجودگی کے معاملہ کو اٹھایا تھا جس پر تین ڈاکٹر اور ڈیڈ ہاؤس کا عملہ معطل کیا گیا تھا۔