ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت عمرفاروق سے ملاقات وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی عمر فاروق کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس کی وجہ سے فیصل واوڈا خود میدان میں آئے اور ٹویٹ میں اس پر اپنا موقف بھی دے دیا۔
ٹویٹر پیغام میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمر فاروق سے ملاقات وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر کی گئی تھی جس میں ان کے علاوہ دیگر 4 وزراء اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ عمر فاروق اور دیگر سے ملاقات دبئی ڈیلیگیشن کے تحت ہوئی تھی۔ اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دے لیں اس سے ان کو کوئی ڈر نہیں ہے۔