ایک نیوز نیوز: جنوبی کورین اسمارٹ موبائل کمپنی سام سنگ کا نیا فون گلیکسی ایس 23 ابھی تک متعارف نہیں کرایا گیا، لیکن اس کے کیمرے کے رزلٹ کی تصاویر لیک ہو کر سامنے آئی ہیں جو بہت زیادہ متاثر کن ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیکس ہیں کہ اس بار فون میں 200 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا جائے گا اور یہ کیمرا جدید ٹیکنالوجی اور سینسرز سے لیس ہوگا، جس کا رزلٹ آئی فون کے کیمرے سے بھی بہتر ہوگا۔
چینی سوشل ایپلی کیشن ویبو پر مذکورہ موبائل کے کیمرے کی تصاویر کو شیئر کیا گیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ موبائل کے کیمرے میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
ویبو پر وائرل ہونے والی گلیکسی ایس 23 اور گلیکسی ایس 22 سمیت گوگل پکسل 7 کے کیمرے کی تصاویر میں سے سب سے بہتر تصویر گلیکسی ایس 23 کی ہے، جس کے کلرز حقیقی دکھائی دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ کمپنی نے گلیکسی ایس 22 کو رواں برس فروری میں پیش کیا تھا، جس میں کمپنی نے 108 میگا پکسل کیمرا دیا تھا، جسے ایپل کے آئی فون 13 کے ٹکر کا فون قرار دیا گیا تھا۔ اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کمپنی گلیکسی ایس 23 میں پہلی بار 200 میگا پکسل بیک کیمرا دے گی اور مذکورہ فون ایپل کے آئی فون 14 کے ٹکر کا ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر 64 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔