روس نے پولینڈ پر 2 میزائل داغ دیے، 2 افراد ہلاک، عالمی میڈیا

Nov 16, 2022 | 01:18 AM

ایک نیوز نیوز: روس نے یوکرین کے بعد نئی جنگ چھیڑ دی۔ پولینڈ کے بارڈر پر 2 میزائل داغ دیے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے پولینڈ پر 2 میزائل داغے ہیں۔ جس سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

دوسری جانب پنٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کے پولینڈ میں 2 میزائل حملوں سے متعلق میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ ابھی تصدیق کے لیے کوئی معلومات نہیں کہ پولینڈ میں میزائل حملہ ہوا ہے۔ 

پنٹاگون کے مطابق پولینڈ میں روسی میزائل حملے سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی تصدیق کے لیے کوئی معلومات نہیں کہ پولینڈ میں میزائل حملہ ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں