وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 

Nov 16, 2022 | 01:02 AM

ایک نیوز نیوز : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواہ  میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 30 جون تک سستے آٹے کی  فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سوئی سدرن کیلئے اسٹیل ملز کو گیس سپلائی کیلئے فنڈز کی سمری منظور ہوگئی جبکہ ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر کو دسمبر تک سبسڈائزڈ ایل این جی کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی ڈی ریگولیشن سے متعلق تجاویز موخرکردی گئی ،خیبر پختونخواہ  میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 30 جون تک سستے آٹے کی  فراہمی کی منظوری بھی دی گئی، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری منظورکرلی گئی۔اجلاس میں فلم اور ڈرامہ فنانس فنڈ کے قیام کیلئے10 کروڑ روپے گرانٹ منظورکرلی گئی ۔

مزیدخبریں