توشہ خانہ تحائف بیچنے کا معاملہ، فرح گوگی کے شوہر کا مؤقف بھی آگیا

The issue of selling Tosha Khana gifts, Farah Gogi's husband's position also came
کیپشن: The issue of selling Tosha Khana gifts, Farah Gogi's husband's position also came

ایک نیوز نیوز : توشہ خانہ تحائف بیچنے کا معاملےپر فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے کہاکہ فرح عمر فاروق کو نہ جانتی ہے اور نہ کبھی اس سے ملی ہے۔ فرح کا تحائف ،گھڑیاں بیچنے، لینے دینے سے کوئی تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے کہاکہ جو سُنار مہنگی گھڑیاں خریدتا ہے کیا اس نے فوٹیج  نہیں بنائی ہوگی؟ عمر فاروق 2 ملین ڈالر کی رسید ہے تو پیش کرے، سپریم کورٹ جیسےنیوٹرل فورم سےتفتیش کرالی جائے۔واضح رہے کہ نجی ٹی کے پروگرام میں دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے۔
عمرفاروق نے بتایا کہ 2019 میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، ان کی ڈیمانڈ پچاس لاکھ ڈالرز تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی۔