حجرہ شاہ مقیم پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن

حجرہ شاہ مقیم پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن
(ایک نیوز نیوز) حجرہ شاہ مقیم پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرکے بدنام زمانہ تین منشیات فروشوںکو گرفتار کر لیا.

ترجمان حجرہ شاہ مقیم پولیس کے مطابق ساڑھے سات کلو گرام چرس برآمد کرکے ذوالفقارعرف کالی ، نیازعرف ناجی سمیت تین افراد کوگرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ذوالفقار عرف کالی گگومنڈی کے ایک سنگین مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے۔ ایس ایچ او ملک ارشد کا کہنا ہے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔