بہاولنگر :خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

Nov 16, 2020 | 07:31 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) بہاولنگر میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا تاہم بروقت طبی امداد نہ ملنے پر نومولود جان کی بازی ہار گیا ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کو ڈلیوری کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک کئے بغیر ہی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر ریفر کردیا تاہم ایمبولینس میں خاتون کی حالت بگڑ گئی اور ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش ہو گئی تاہم بچہ بروقت طبی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گیا .

جس پر بچے کے ورثا نے شدید احتجاج کیا جبکہ دوسری طرف سی ای او ہیلتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے منچن آباد ہسپتال گائنی کے ڈاکٹرز کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے.
مزیدخبریں