تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا متاثرین کے کنفرم کیسز کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ اموات کی مجموعی تعداد دوہزار چارسو پچہتر ہوگئی پنجاب بھر میں ستانوے ہزار سات سو چھہتر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، عوام کی بے احتیاطی نے وائرس کی دوسری لہر کو مزید سنگین کر دیا۔
وباء مزید پھیلنے کا خدشہ۔ ایس او پیز پر کہیں عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آرہا۔ ماسک کااستعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہے.