لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج بھی بادل برسنے کا امکان

Nov 16, 2020 | 07:17 AM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے فیصل آباد، ملتان، خانیوال، ساہیوال اور بہاولپور میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

پنجاب بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔کہیں رم جھم اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سردی اور خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا جبکہ سموگ کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا .لاہور میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ۔تاہم شہریوں نے صبح کی تازہ ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لئے پارکوں کا رخ کیا .

پنجاب کے دیگر شہروں ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، فیصل آبادم شیخوپورہ، ملتان سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بادل کھل کربرسے.محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جائے گا ۔
مزیدخبریں