پنجاب بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔کہیں رم جھم اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سردی اور خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا جبکہ سموگ کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا .لاہور میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ۔تاہم شہریوں نے صبح کی تازہ ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لئے پارکوں کا رخ کیا .
پنجاب کے دیگر شہروں ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، فیصل آبادم شیخوپورہ، ملتان سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بادل کھل کربرسے.محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جائے گا ۔