ایک نیوز:انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ ماہرہ خان نےگزشتہ روزکوئٹہ میں پیش آنےواقعہ پرردعمل دیتےہوئےکہاکہ 10 ہزار سے زائد مجمے لوگ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے۔کسی ایک نےمجھ پرکوئی چیزپھینکی ۔
ماہرہ خان نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شائقین سے تقریر کررہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ طویل نوٹ بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے فیسٹیول میں اُن پر ہجوم کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر بات کی۔
اداکارہ ماہرہ خان کاکہناتھاکہ کوئٹہ سے واپسی پر کسی نے کہا کہ آئندہ یہاں کوئی شو نہیں کریں گے، میں نے اس فیصلے پر اعتراض کیا، جس نے بھی سٹیج پر کوئی چیز پھینکی وہ 10 ہزار کے مجمے میں ایک تھا ۔
ماہرہ خان کامزیدکہناتھاکہ میں سمجھتی ہو کہ ہمیں ان علاقوں میں ایسے ایونٹ زیادہ منعقد کرنے چاہیں، ایسی تقریبات سے کلچر کے فروغ ، اتحاد اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی، کوئٹہ میں جلد واپس آؤں گی، لوو یو کوئٹہ۔