سولرپینلزکی قیمتوں میں اضافہ

سولرپینلزکی قیمتوں میں اضافہ

ایک نیوز:لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق صارفین کیلئے 7 سے15کلو واٹ تک سسٹم کی قیمت میں 25 سے لیکر50 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ۔ مارکیٹ میں چھ روپے فی واٹ کے حساب سے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

ذرائع کےمطابق سات کلو واٹ کا سسٹم 25ہزار اضافے کیساتھ8 لاکھ 50 ہزار روپے،10 کلو واٹ کے سسٹم کی نئی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 12لاکھ روپے تک مقرر کر دی گئی ۔
 اسی طرح 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت50 ہزار اضافے کیساتھ14 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ۔15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 16 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی۔ 
تمام سولر سسٹم آن گرڈ لگانے کی قیمت مقرر کی گئی ہائیبرڈ سسٹم پر جانے کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کی جائیگی۔