ایک نیوز:منڈی بہاؤالدین میں دریائےجہلم میں کشتی الٹنےسےچاربچوں سمیت چھ افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقہ نورپور پیراں کے قریب بدقسمت خاندان نے پیراں والا ضلع جہلم سے اپنی کار کشتی (بیڑے) پر لوڈ کرائی،کشتی دریا جہلم میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹنے سے کار دریا میں جا گری۔
کشتی حادثہ میں مرنےوالوں میں دو خواتین اور چار بچےشامل ہیں، لاشیں نکال کر تحصیل ہسپتال ملکوال منتقل کردی گئی۔
کشتی حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت عظمت بی بی، شہناز بی بی اور چار بچے چھ سالہ غیور عباس، چھ سالہ شاہ میر، آٹھ سالہ شہیر عباس اور دو سالہ رعنا کےناموں سےہوئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتےہی ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ موقع پر پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمنڈی بہاؤالدین میں کشتی الٹنےسےقیمتی انسانی جانوں کےضیاع پرافسوس کااظہارکیا۔مریم نوازنےسوگوارن خاندان سےدلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔