آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

 آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: You don't win if you lose in the final, Prime Minister Shehbaz Sharif

ایک نیوز:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔پوری قوم گواہی دے رہی ہے کہ آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں، عوام منتظر تھی کہ کب وہ آپ کو دیکھ کر صلاح الدین کو یاد کریں گے تو وہ دن دوبارہ آنا شروع ہوگئے ہیں، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، ہار جیت ہوتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پراسلام آبادمیں  کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا نام ہاکی کے میدان میں آپ نے بلند کیا، آج میں مہمان خصوصی نہیں ہاکی ٹیم کے لوگ ہیں۔ ہمارے نوجوان نے جو کامیابی سے جھنڈے گاڑے اس پر میں سب کو مبارکبا پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پوری قوم گواہی دے رہی ہے کہ آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں، عوام منتظر تھی کہ کب وہ آپ کو دیکھ کر صلاح الدین کو یاد کریں گے تو وہ دن دوبارہ آنا شروع ہوگئے ہیں، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، ہار جیت ہوتی ہے لیکن جیسے آپ نے مقابلہ کیا وہ آپ کی ہار نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں جیت کی نوید ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہاکی کے لیے جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو لاہور میں ایک جدید اسٹیڈیم بنایا تھا، میرا پچھلے 16 ماہ میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا وہ ہم نے کردیا تو اس دور میں نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری محکموں میں مایا نازکھلاڑیوں کو بھرتی کرنے کا میں نے اعلان کیا تھا تاکہ ان کے پاس وسائل اور وقت ہو۔